قوی خان

مسائل کی وجہ سے لوگ مسکراہنا بھول گئے ہیں، ڈرامے میں کچھ حصہ کامیڈی کابھی ہونا چاہیے’ قوی خان

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکارقوی خان نے کہا ہے کہ شوبز میں کئی دہائیاں ایسے پل بھر میں گزر گئیں جیسے کل کی بات ہو ،میں اپنے ماضی سے مطمئن ہوں اورجب تک خدا کی ذات نے ہمت عطا کی فن کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ سینئرز سے سیکھنا بھی ایک ہنرہے اور سچے جذبے اورخلوص سے رہنمائی کرنے والوںکی عزت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میںبرملا کہتا ہوں فنکارساری زندگی سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے اورمیں آج بھی سیکھنے کیلئے کوشاں رہتا ہوں اورمجھے جو کامیابیاں ملی ہیں وہ اسی کی بدولت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رائٹرز کو ڈراموں میں کامیڈی کو بھی شامل کرناچاہیے کیونکہ آج لوگ مسائل او رمشکلات کی وجہ سے مسکراہنابھول گئے ہیں،اگرہمارے کسی ڈرامے کے موضوع پر تنقید ہوتی ہے تواس پر ناراض ہونے کی بجائے اس پر غوروخوض کرناچاہیے اس میں کوئی برائی نہیںہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں