مریم نواز

مریم نواز کا میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلباکے تحفظات کاازالہ کرنے کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلباکے تحفظات کاازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طالب علموں کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے؟

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 29نومبر کو میڈیکل ٹیسٹ لینے پر اصرار سے طالب علم اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں طالب علموں کے خدشات ہیں کہ وہ خود اپنے والدین اور گھروالوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کا باعث نہ بن جائیں طالب علموں کو خوف ہے کہ ان کی وجہ سے ان کے گھر والے، عمررسیدہ اور بیمار والدین متاثرہوسکتے ہیں تعلیمی ادارے بند ہیں، اپوزیشن جلسوں پر شور مچایاجارہا ہے لیکن حکومت یہ ٹیسٹ لینے پرمصر ہے، یہ تضاد کیوں؟

میڈیکل کے طالب علم اپنا قصور پوچھ رہے ہیں کہ 29 نومبر کو ہی انہیں ٹیسٹ پر کیوں مجبور کیاجارہا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں