مرچ کی فصل

مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاکی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہوجاتاہے اورجو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائزمیں چوٹا رہ جاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس سے بعدازاں ساراپھول سوکھ جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے لہذا سبزمرچ کے کاشتکاراس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگرکسی بیماری کی علامت ظاہرہوتو فوری طورپر اس کا تدارک یقینی بنایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں