عمر سرفراز چیمہ

مخالفین کو مہنگائی پر احتجاج سے روکنے کیلئے نئے وارنٹ جاری کیے جارہے ہیں،عمر سرفراز چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مخالفین کو مہنگائی اور چوری پر احتجاج سے روکنے کے لیے نئے جھوٹے پرچے اور وارنٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جب آئے روز مہنگائی ہو رہی ہے تو سالانہ بجٹ بونس مہنگائی کا فرمان بن گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ شریف اور زرداری گینگ معاشی ترقی، مہنگائی پر کنٹرول کی بجائے صرف لوٹ مار کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں