کپاس کے کاشتکاروں

محکمہ زراعت کی کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھدرائی کاعمل بروقت مکمل کریں اگر چھدرائی کا عمل بوائی کے 25دن کے اندر یا پہلے پانی سے قبل یا خشک گوڈی کے بعد ایک ہی دفعہ مکمل نہ کیا جائے تو فصل کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصور احمد نوید امجد نے اپنے پیغام میں کاشتکاروں سے کہا کہ لائنوں میں کاشت کی گئی بی ٹی اقسام کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 35دن بعد اورباقی آبپاشیاں 12 سے 15دن کے وقفہ سے کی جانی ضروری ہوتی ہیں، تاہم پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں پانی 6 سے 9دن کے وقفہ سے 4 سے 5مرتبہ لگایا جاسکتا ہے ،نیز اگر اس دوران پودے میں پانی کی کوئی کمی کی علامت ظاہر ہوں تو بوقت ضرورت آبپاشی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرل سے لائنوں میں کاشت کی گئی روایتی چھوٹے قد والی اقسام کی پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 40دن بعد اورلمبے قد والی کپاس کی اقسام کی آبپاشی 40 سے 50 دن کے بعد کرناضروری ہے۔\378

اپنا تبصرہ بھیجیں