محکمہ زراعت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا تصدیق شدہ بیج بذریعہ ڈرل کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گندم کی بھر پور کاشت کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ سسٹنٹس گذشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو روشناس کرانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

لہٰذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کرائیں۔

ا نہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیصل آبا د سمیت ڈویڑن کے دیگر اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں