دالوں

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکاردالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہونیزکٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحتمند بیج کے حصول میں مددمل سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےبتایا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی90فیصد پھلیاں پک کر تیارہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے3دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کے لئے صاف جگہ کاانتخاب کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکاشتکاروں کو دالوں کی برداشت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں