جامن کے پودوں

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو جامن کے پودوں کیلئے کھاد کے متناسب استعمال کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے جامن کے کاشتکاروں اور باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی گلی سڑی کھاد 20سے 30کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں کو 50 سے55 کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جام کے چھوٹے پودوں کو ایک پا یوریا، ایک پا ڈی اے پی، آدھا کلوگرام ایس او پی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3پا یوریا، 3 پا ڈی اے پی اور 3 پا ایس او پی فی پودا ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے 7سے10دن کے وقفہ سے پانی دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سردی کے موسم اور پھل کی بڑھوتری کے ایام میں جامن کے پودےکی ضرور آبپاشی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت، رہنمائی کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں