آم کے باغبانوں

محکمہ زراعت کی آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نےآم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ 80 فیصد سے زائد تدارک کے ذریعے آم کے درخت کو معاشی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے پلاسٹک یا شیشہ پلاسٹک کی 8 سے10 انچ چوڑی پھٹیوں کی مدد سے درخت کے تنے کے گرد مخروطی قیف نما پھندے والے سلپری بینڈز بنائے جاتے ہیں اوریہ بینڈز لگانے سے پہلے تنے پر موجود دراڑوں اورشگافوں کومٹی کے گارے سے ہموار کیاجاتاہے تاکہ بینڈز لگانے کے بعد کوئی ملی بگ ان دراڑوں یا شگافوں سے نہ گزرسکے۔انہوں نے بتایاکہ پلاسٹک بینڈکو نچلی سطح سے درخت کے تنے پرچسپاںکرکے گریس لگادی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں