آم

محکمہ زراعت قصور کی ماہ دسمبرکے دوران آم کی گدھیڑی کے کیڑے سے بچاکی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت قصور نے باغبانوں کو ماہ دسمبرکے دوران آم کی گدھیڑی کے کیڑے سے بچاکی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ آم کے درختوں پر70 سے زیادہ مختلف اقسام کے کیڑے حملہ آورہوتے ہیں لیکن آم کی گدھیڑی معاشی نقصان پہنچانے والا سب سے اہم کیڑا ہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے بتایا کہ یہ کیڑا گلابی رنگ اورگول شلغم نمابیج کی صورت میں انڈے کی شکل بناکر رہتاہے اور دسمبرمیں متحرک ہوجاتاہے جس سے آم کا پودا اورپھل تباہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیڑے کی مادہ 400 سے 500 کی تعدادمیں سفید تھیلیوں میں زمین کے اندر انڈے دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں