آلو

محکمہ زراعت قصور کی آلوکی موسم خزاں کی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت قصور نے آلوکی موسم خزاں کی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آلوکی موسم خزاں کی کاشت فوری شروع کرکے ماہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےبتایا کہ وطن عزیزمیں آلوکی دوفصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں ایک فصل موسم خزاں اور دوسری موسم بہار کی فصل کہلواتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آلوکی بہترین کاشت اور اچھی فصل کے حصول کے لئے 28سے32ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم خزاں میں کاشتہ فصل کی برداشت جنوری میں کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بیج والی فصل کو 10 اکتوبر تک کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو کی کاشت کیلئے 1200 سے 1500 کلوگرام فی ایکڑ بیماریوں سے پاک تصدیق شدہ بیج استعمال کرناچاہئیے اوربیج کو کاشت سے کم ازکم 10روز پہلے نکال کر خشک جگہ پر پھیلادیناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں