آم کے پودوں

محکمہ زراعت فیصل آباد کی آم کے پودوں کو رواں ہفتہ خوابیدگی کی حالت میں رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے انہیں رواں ہفتہ کے دوران خوابیدگی کی حالت میں رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہو جائے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ رواں ہفتہ کے دوران آم کے پودوں میں مناسب زہروں کے استعمال سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان پودوں کے نیچے گہری گوڈی سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے جڑیں زخمی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے مختلف قسم کے جراثیم پودے کے اندر داخل ہو کر مختلف بیماریاں پھیلانے کا موجب بن سکتے ہیں اور اس طرح پودا یک دم مرجھا کا بھی شکار ہو سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پودے میں غیر ضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے پیکلوبیوٹرازول کا سپرے بھی انتہائی مفید ہے جو نہ صر ف آم کے پودے پر نئی آنے والی پھوٹ کو چیک کرتا اور شاخوں کی پختگی میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے درست انداز میں بڈ انڈکشن بھی ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں