لوبیا

محکمہ زراعت، لوبیا کے کاشتکاروں کو مشورہ، جولائی کے آخر تک کاشت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ لوبیا کابیج چارہ کی

فصل کیلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے

لوبیا پھلی دار اجناس میں سے خریف کی اہم فصل ہے اور اسے چارے دانے دونوں کے حصول کیلئے کاشت کیاجاتاہے

۔انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کوبتایاکہ کاشتکار بیج کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اور

چارہ کیلئے جولائی کے آخر تک مکمل کریں ‘لوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں جس کھیت میں

لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہو ں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2 سے 3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے

اچھی طرح ہموار کرلیں‘لوبیا کی تر قی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2‘ سی پی 518وائٹ سٹار اور نمبر2127کاشت

کریں‘2127کے پودے چھوٹے قد کے پھول اور پھلیاں اگیتی پکتی ہے ‘پھلیاں کافی لمبی

اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں