اعظم خان سواتی

محکمہ ریلوے کو کرپشن اور بدعنوانیوں سے پاک منافع بخش ادارہ بنانے کاعزم لے کر آیا ہوں’اعظم خان سواتی

دائودخیل(عکس آن لائن) محکمہ ریلوے کو کرپشن اور بدعنوانیوں سے پاک منافع بخش ادارہ بنانے کاعزم لے کر آیا ہوں ریلوے اب یتیم اور لاوارث نہیں رھا اس کے وارث آ گئے ھیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اپنے دورہ کندیاں کے موقع پر ریلوے اسٹیشن جنکشن کندیاں اور لوکو شیڈ کندیاں میں میڈیا سے خطاب کرتے ھوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے عیاش حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں پوری کرنے کے لیے ریلوے کو گدھوں کی طرح نوچا ہے اور اس کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیلا ہے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے میں کرپٹ اور بدعنوان افسروں کو نہیں رہنے دوں گا صرف محکمہ ریلوے سے وفا اور محبت کام کرنے والے افسرہی محکمہ ریلوے میں کام کر سکتے ہیں ریلوے میں بدعنوان افسروں کی فوج ظفر موج کی چھانٹی کی جارھی ھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رھی ھے انشاء اللہ بہت جلد ریلوے ایک منافع بخش ادارہ بن جائے گا ۔

انہوں نے مزیدکہاہے کہ محکمہ ریلوے میں ریلوے میٹریل کی چوری اور افسر شاھی کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے ھر ممکن انقلابی اقدامات کیے جا رھے ھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارھا ھے ریلوے کے بوسیدہ ٹریک کی بحالی ھماری اولین ترجیح ھے اس سلسلہ میں ھم سنجیدگی سے ایکشن پلان ترتیب دے رھے ھیں حادثات کی روک تھام کے لیے پشاور سے ملتان سیکشن کے ٹریکس کا جائزہ لیا جارھا ھے انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے ریلوے منسٹری کی باگ دوڑ سنبھالے دو تین مہینے ھوئے ھیں جن سیکشنز پر گاڑیوں کی بندش کے حوالے سے شکایات موصول ھوئی ھیں ان کی بحالی کا بغور جائزہ لیں گے

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریلوے سمیت ھر شعبہ میں انقلابی اصلاحات لا رھی ھے انشاء اللہ ھمارا ملک خدا کے کرم سے ترقی کی راہ پر چل پڑا ھے حکومت محدود وسائل کے باوجود ملک کی تعمیروترقی کا مشن جاری رکھے ھوئے ھیں انشاء اللہ ریل مذوروں کے خون پسینے سے رواں دواں ھے ریلوے میں مذورروں کا کردار ھمیشہ ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ھے وفاقی وزیر جب لوکوشیڈ کندیاں پہنچے تو ریلوے ملازمین نے ان کاشانداراستقبال کیااور وزیرریلوے نے پوری شیڈ کا معائنہ کیاسارے شعبے دیکھے اورلوکوشیڈ کندیاں میں وزیراعظم کے پروگرام گرین کلین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں پودابھی لگایا اس موقع پر ڈی ایس پشاور ڈی ٹی او ڈی پی اور مقامی ریلوے افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں