محکمہ ایکسائز

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے کاغذات کی کمپیوٹر چیکنگ و تصدیق کاآغاز کردیا

لاہور (عکس آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنی شناخت کے ساتھ ناکہ بندیوں پر بیریئرز لگا کر موقع پر ہی گاڑیوں کے کاغذات کی کمپیوٹر چیکنگ و تصدیق کاآغاز کردیا ہے تاکہ جعلی و نامکمل اور مشکوک کاغذات رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائی یقینی بنائی جاسکے۔

محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے بتایاکہ قبل ازیں موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی کے حکام اور ایکسائز انسپکٹرز کی جانب سے مختلف شاہرات پر مقامی ٹریفک پولیس و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ناکے لگائے جاتے تھے لیکن اب محکمہ ایکسائز اپنے بیرئیرز تیارکرے گا تاکہ دوران چیکنگ متعلقہ افراد کو محکمہ کے بارے میں علم ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ انسپکٹر ز کو خصوصی لیپ ٹاپ بھی فراہم کئے گئے ہیں جو محکمہ ایکسائز پنجاب کے تمام دفاتر سے انٹر لنک ہوں گے اور ان کے ذریعے کسی بھی گاڑی کے نمبر کے بار ے میں مکمل شناختی کوائف کاحصول فوری یقینی ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے خصوصی حکمنامہ جاری کیاگیاہے تاکہ ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف بروقت کاروائی ممکن بناتے ہوئے ریونیو کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں