محسن نقوی

محسن نقوی سے مرتضیٰ سولنگی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور (عکس ان لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے پہلی بار ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، صحافیوں کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے اقدامات کو سراہا

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آپ نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، محسن سپیڈ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں