ڈانلڈ ٹرمپ

مجھے ماسکس سے کوئی مسئلہ نہیں، صدر ٹرمپ نے بیان تبدیل کر لیا!

واشنگٹن(عکس آن لائن ) امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ جو چہرے پر ماسک پہننے کے ایک عرصے سے مخالف تھے نے کہا ہے ،

کہ انھیں ماسکس سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ ماسک پہن کر لون رینجر کی طرح لگتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے

کے لیے چہرے کو ڈھانپنا لازمی قرار نہیں دینا چاہیے۔

انھوں نے ایک مرتبہ پھر اندازہ لگایا کہ انفیکشن اچانک غائب ہو جائے گا۔

گذشتہ روز امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ 52 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں