علی حیدر گیلانی

مبینہ دھاندلی کیس، علی حیدر گیلانی سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن) عدالت نے مبینہ دھاندلی کیس میں علی حیدر گیلانی سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج امید علی بلوچ نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،

عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر)جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جس میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ عدالت نے تینوں ملزمان کو گزشتہ روزفردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں