ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید دہلوی

ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید دہلوی کی کرونا وائرس سے متعلق پیش گوئیاں

پنڈی بھٹیاں (نمائندہ عکس آن لائن )عالمی شہرت یافتہ ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید دہلوی نے2020جنوری کوپیش گوئیاں کی تھیں دنیا اندورنی سر کشی نسلی فسادات اقصادی بحرانوں اور قدرتی آفات سے دوچار ہوگی

آ ج انہوں نے کرونا کے سلسلہ میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تین ہفتوں میں انشائاللہ اس پر قابو پا لیا جائیگا حکومت اپوزیشن اور قوم فوج ایک پیج پر بھر پور جدوجہدکی مثال قائم کریگی عوام گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گھروں میں نمازوں میں 45بار سورت فاتحہ 41بار سورت اخلاص تین تین بار آگے پیچھے درود شریف پڑھیں ور یاحُی قیوم استغفارکا کثرت سے ورد کریں نمازیں قائم کریں گڑگڑا کر اللہ تعالے سے دعائیں مانگیں

ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید دہلوی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوکہا ماضی میں بھی پیش گوئیاں کی نقول میڈیا کو فراہم کی گئیں موجودہ پیش گوئیوں کی نقول دی ہیں علم نجوم اعداد اور حروف کا علم ہے جو کہ ان کی مدد سے زائچے بنا کر پیش گوئیاں کی جاتیں ہیں بڑی محنت سے زائچے بنائے جاتے ہیں علم غیب اللہ تعالے کے پاس ہے یہ کہنا درست نہیں کوئی ماہر نجوم علم غیب رکھتا ہے یہ تو اعداد اور حروف کا علم ہے اس کے تحت ہی پیش گوئیاں کی جاتیں ہیں پاکستان کو اللہ تعالے کو محفوظ رکھے گا جبکہ میڈیا کو اپنی تازہ ترین پیش گوئیاں کی نقول دیتے ہوئے کہابھارت کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوگا مگر وہ بال بال بچ جائیں گے

نرنیدر مودی کی موت اچانک برین ہمیرج سے ہو گی عالمی شہرت یافتہ ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید دہلوی نے کہا اس سے قبل عمران خاں کے وزیر اعظم بنے بھارتی وزیر اعظم لا ل بہادر شاستری کی موت لیڈی دیانا کے ہاں پہلے لڑکے کی پیدائش وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کی پھانسی بھارتی وزیر اعظم اندراگاندھی کی موت سمیت متعدد عالمی نوعیت کی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چگی ہیں جو کہ قومی اخبارات میں شائع ہوئیں ان شائع ہونے والی خبروں کی نقول بھی میڈیا کو پیش کیںکرونا کے سلسلہ میں بھی اعداد اور حروف کا علم ہے اس کے تحت ہی پیش گوئی کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں