پیٹھاکدو

ماہرین زراعت کی پیٹھاکدو کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن )ماہرین زراعت نے پیٹھاکدو کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار جلد از جلد پیٹھا کدو کی کاشت شروع کرکے اس کی کاشت کا عمل جون کے آخر تک مکمل کرلیں تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت کاعمل بروقت مکمل کرنے سے انتہائی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹھاکدو کی کاشت کیلئے ایسی ذرخیز میرازمین کا انتخاب کیاجانا چاہیے جس میں پانی کے نکاس کا اچھا انتظام موجود ہو ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیٹھے کدو کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے 8سے10ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈال دیں اور پانی لگاتے ہوئے اسے اچھی طرح کھیت میں مکس کردیں ۔

انہوں نے کہاکہ وتر آنے پر ہل اور سہاگہ چلا کرزمین کو اچھی طرح تیار کرلیاجائے اور پھر پیٹھاکدو کی کاشت کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں