مالی سال

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا

اسلام آباد( عکس آن لائن) وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 2.3 فیصد تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1475 ارب روپے ادا کیے گئے اور گزشتہ سال اسی عرصے میں سود کی ادائیگی پر 1281 ارب روپے ادا کیے گئے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 487 ارب روپے خرچ ہوئے اور گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاع پر 529 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے 454 ارب روپے کا قرض لیا گیا جبکہ مالی سال 2019 میں مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے 513 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مقامی سطح پر683 ارب روپے قرض لیا گیا اور مالی سال 2019 میں مقامی قرض 481 ارب روپے تھا۔وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اسٹیٹ بینک کا منافع 12.7 فیصد کمی سے 372 ارب روپے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں