ڈریم پیئر

ماضی کے لیجنڈ عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانا پسند ہے،اظہر محمود

لاہور(عکس آن لائن )سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے‘ ڈیجیٹل مہم کا پانچویں مرحلہ میں مداحوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پسندیدہ آلراؤنڈر کو چننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے‘

پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں 900 رنز اور 39 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق آلراؤنڈر اظہر محمود نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے اس وقت کے کھلاڑی اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ اپنی ڈریم جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے‘

1997 ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست سنچری اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اظہر محمود نے عصر حاضر کے کرکٹرز میں سے بابراعظم کیساتھ بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ باؤلنگ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ماضی کے عظیم آلراؤنڈر کو دیکھ کر ہی تو انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا تھا‘سابق کرکٹر نے کہا کہ عمران خان ان کے پسندیدہ کرکٹر اور ہیرو تھے اور وہ پی سی بی کے اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھا کر ان کے-A0 ہمراہ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں،

موجودہ کرکٹرز میں سے ڈریم پیئر کا چناؤ کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ وہ بائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں اور وہ انہیں بخوبی جانتے ہیں۔اظہر محمود نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ میں سرفہرست بلے باز بابراعظم کے ساتھ اپنا ڈریم بیٹنگ پیئر بنانا چاہیں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی بیٹنگ کے دوران ٹائمنگ لاجواب ہے اور وہ سابق باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی بیشتر اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں