دانش تیمور

ماضی کی نسبت آج کے اداکاروں کیلئے ٹی وی پرکام کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں’ دانش تیمور

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج کے اداکاروں کیلئے ٹی وی پرکام کرنے کے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں، کسی زمانے میں صرف پی ٹی وی ہوا کرتا تھا اور اداکاری کے شوقین اداکار اس کے چکر کاٹتے ہوئے نظر آتے تھے تاہم نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں کو بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ پی ٹی وی کی ڈرامہ پروڈکشن کے حوالے سے ماضی کی جو روایت رہی ہے وہ آج کل نظر نہیں آتی ،

ہم بھی پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں او رایک دور ایسا بھی تھا جب پی ٹی وی کا ڈرامہ لگتا تھا تو بازار اور شاہراہیں سنسان ہو جایا کرتے تھے۔بہت سے فنکاروں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جو شہرت کی بلندیوں تک پہنچے اور ان کا شمار لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں