بابرہ شریف

ماضی کی نامور فلمسٹار بابرہ شریف آج سالگرہ منائیں گی

لاہور (عکس آن لائن) ماضی کی نامور فلمسٹار بابرہ شریف نے آج اتوار کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔بابرہ شریف 10دسمبر 1954ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ملک کی کئی اداکاراﺅں کے برعکس بابرہ شریف نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،1973ءمیں واشنگ پاﺅڈر کے اشتہار کے ذریعے وہ ملک کے ہر گھر میں پہچانی جانے لگیں، اسی برس انہوں نے کرن کہانی سے اداکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔

1974ءمیں معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ شمیم آرا ءنے بابرہ شریف کو اپنی فلم ”بھول“میں مرکزی اداکارہ کے طور پر شامل کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔بابرہ شریف نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس دوران انہوں نے ندیم، وحید مراد، محمد علی، شاہد، غلام محی الدین یہاں تک کے سلطان راہی کے مدمقابل بھی کام کیا۔اپنے فلمی کیریئر کے دوران بابرہ شریف نے مختلف کرداروں کو بخوبی نبھایا، اسی لئے انہیں 70اور 80کی دہائی میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

ان کی قابل ذکر فلموں میںپیار کا وعدہ،منزل، تیرے بنا کیا جینا،دامن لاجواب، وفا، کائنات،کس نام سے پکاروں، حق مہر، خدا اور محبت، بدنام، گن مین، سن آف ان داتا، آنگن، دیوانیدو، چکر، جوانی دیوانی،ماں بنی دلہن، کالی، انسان، دودل، ایک چہرہ دو روپ، مہک، شبانہ، سلاخیں، ساتھی، باغی حسینہ، جان من، گریبان اور گھائل شامل ہیں۔بابرہ شریف نے مقبولیت کے عروج پر فلم نگری کو خیر باد کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں