لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ فلمسازوں کو اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنانی چاہئیں کیونکہ ماضی میں پنجابی فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دئیے رکھا ہے ، فلموں میں کامیڈی کو بھی شامل کیا جائے اور اس طرح کے پراجیکٹ زیادہ کامیاب ہوں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے ایک دوسرے سے آئیڈیاز کو زیر بحث لایا جائے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمسایہ ملک سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں فلم انڈسٹری کامیاب جارہی ہے تو ایسی کیا وجہ ہے کہ پاکستان کی انڈسٹری ترقی کیوں نہ کرے ؟۔ سب کو مل کر فلم انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہوگا اور اس کے یقینا مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اعداد و شمار کے مطا بق بیرونی دنیا کو چین کی معیشت پر اعتماد ہے، چینی میڈ یا
- امید ہے روس اور چین کے نوجوانوں کے مابین تبادلوں کو مزید تقویت ملے گی ، روسی صدر
- چین حقیقی معنوں میں امن پسند ملک ہے ، سابق فرانسیسی وزیر اعظم
- علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا
- عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری