اسلام آباد ہائی کورٹ

لیگی رہنماﺅں نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد، لاہور(نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،

لیگی رہنماﺅں نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی، عطا اللہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، راجہ صغیر ودیگر نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے،درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں