عثمان بزدار

لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کرفوٹوسیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کابیڑاغرق کیا‘وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر

فوٹوسیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کابیڑاغرق کیا،سابق دورمیں ہسپتالوں پرتوجہ دی گئی،

نہ دیہی وبنیادی مراکزصحت پر۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے،

کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے،عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے،

ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے کچھ کیاہوتاتوانہیں علاج کیلئے باہرنہ جاناپڑتا،پروپیگنڈاکی سیاست اپوزیشن کاوتیرہ ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ،

اپوزیشن رہنماوں کو پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر توجہ دی ہے،

ایساہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج معالجہ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں