morgan-ortugas

لیبیا میں امن و استحکام جنگ بندی میں پوشیدہ ہے’ امریکی وزارتِ خارجہ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے کہا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے لیبیا میں امن واستحکام کے لیے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ لیبیا کے ہمسایہ ممالک اور تمام بیرونی قوتوں سے کہا گیا ہے.

کہ وہ لیبیا کے تنازع کے پرامن حل کے لیے مل جل کر کام کریں۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ،

لیبیا میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی زیرقیادت سیاسی گفت و شنید کی واپسی کے لیے مصری کوششوں کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے زور دے کر کہا،

کہ امریکا لیبیا میں غیر ملکی فوجی مداخلت کو ختم کرنے اور جنوری میں برلن کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے اسلحہ پابندی اور دیگر وعدوں کی تعمیل کرنے کی خواہش کی حمایت کرتا ہے۔

مصری صدرعبد الفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کہ مصرکی قومی سلامتی ہمسایہ ممالک کے استحکام اور سلامتی سے منسلک ہے۔

مصری صدر نے کہا کہ لیبیا میں مصر کی براہ راست مداخلت بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔

مصری صدر السیسی نے گذشتہ روز لیبیا کی سرحد پر سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ لیبیا میں غیر ریاستی عناصر کو غیر مسلح کیا جائے۔

بیرون ملک سے فراہم کردہ اسلحہ اور گولہ بارود قومی فوج کے حوالے کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں