اداکارہ ریشم

لوگوں نے چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہیں، چہرہ شناسی آسان کام نہیں ‘ ریشم

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے .

جبکہ خوبصورتی اضافی خوبی ہے ،میرا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت جلد نام اور

مقام پیدا کیا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں.

اور ایسے میں چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں ۔ میں دل کی صاف ہو ں اور میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو

جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہ میں اب تک کئے گئے اپنے کام سے

مطمئن ہوں ، آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے.

اسے اپنا کام کی بدولت بر قرار رکھوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں