لوہے کی قیمت

لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے جاری ہے۔ لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ۔لوکل سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گیا۔ برانڈڈ سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملکی ضرورت کے مطابق لوہے کا خام مال آنے سے ہی قیمتیں کم ہونگی۔سکریپ کی درآمد میں کمی ،ایل سی نہ کھلنے سکی وجہ سے خام مال نہیں آرہا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں