یوآو گیلنٹ

لبنانی سرحد پر حالات کی خرابی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،اسرائیل

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے لبنان کی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال کے بگڑنے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب ایک ایسے سیاسی تصفیے کو ترجیح دیتا ہے جو سلامتی کی صورتحال میں تبدیلی کے بعد آبادی کو شمال کی طرف واپس جانے کا موقع فراہم کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے فوجی مہم کو وسعت دینے کے لیے شمالی سیکٹر کی تیاری کے بارے میں زمینی صورت حال کا جائزہ لیا۔ جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ شمال کے رہائشیوں کو ان کے گھروں کو لوٹنے کے عمل کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

گیلنٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل ایک سیاسی حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتا ہے جو رہائشیوں کو فوجی ذرائع سے ان کے گھروں کو واپس کرنے کے بجائے ان کی پرامن واپسی کی اجازت دے۔گیلنٹ کے بیانات لبنانی حکام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کے ساتھ سامنے آئے ہیں کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے سرحد کے اس پار اسرائیل کے ساتھ جاری لڑائی کو پرسکون کرنے کے لیے واشنگٹن کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ان میں اپنے جنگجوں کو سرحد سے ہٹانا بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں