یوحنا آباد

لاہور :یوحنا آباد اور اس کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی سکیمیوں کے لئے 298 ملین کی خطیر رقم کی منظوری

لاہور(عکس آن لائن) حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہود اور معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے یوحنا آباد اور اس کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی سکیمیوں کے لئے 298 ملین کی خطیر رقم کی منظوری۔سکیم کی سربراہی چیف انجینئر ٹیپا کے سپرد۔

پراجکیٹ کی بروقت تکمیل میرا مشن ہوگا۔چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین۔حکومت پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے معیار زندگی بہتر بنانے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ادارہ انسانی حقوق و اقلیتی امورحکمومت پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں اسی پالیسی کے تحت پنجاب حکومت نے لاہور ترقیاتی ادارہ (ایل ڈی اے) کے ذیلی ادارہ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلانگ ایجنسی (ٹیپا) کو بہترین تکنیکی مہارت کی بنیاد پر لاہور میں یوحنا آباد کے مختلف بلاکس میں پی سی سی کے ذریعے گلیاں پکی کی جائیں گی،

مین بازار میں اسفالٹ کی جائے گی اور دیگر میں سٹریٹ سائنج،سٹریٹ لائیٹس (میں بازار) جبکہ واسا،فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب،واٹر سپلائی، سیورج،مین ہولز کی مرمت کرے گا۔اس مقصد کے لئے کل لاگت 298ملین کی منظوری دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین نے ٹیپا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مبین اصغر خان کی سربراہی میں فعال ٹیم تشکیل دی جس نے محکمانہ دستاویزات کو انتہائی قلیل وقت میں مکمل کرکے اس پرجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو برقت ازالہ کیا۔

چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین نے بروقت ڈاکو مینشن کام کی تکمیل پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارگزاری کو سراہاتے ہوئے تعریفی اسناد بھی دیں اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ٹیپا بحثیت ادارہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور عوامی فلاح و بہود کے لئے اسی جذبے اور لگن سے اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں