لیاقت باغ

لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کو 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دے دی

راولپنڈی (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پیپلز پارٹی کو 27 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر کی برسی کے حوالے سے جلسے کی اجازت دے دی جبکہ 26 دسمبر کو ڈی سی او راولپنڈی کو طلبی نوٹس بھی جاری کر دیئے۔

منگل کو پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے 27دسمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت دی ہے،

جلسے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس طارق عباسی نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر کی، عدالت میں پیپلز پارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ پورے ملک سے کارکنان نے جمع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی میں کسی اور جگہ پر اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کو جمع نہیں کیا جا سکتا ہے اور انتظامیہ سیکیورٹی خدمات کابہانہ بنا کر جلسے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، عدالت نے پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت دیتے ہوئے ڈی سی او راولپنڈی کو 26دسمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں