لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پھل، دودھ فروش کو بھی پولی تھین بیگز کے استعمال سے روک دیا

لاہور(عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے پھل، دودھ فروش، پرچون دکانداروں کو بھی پولی تھین بیگز کے استعمال سے روک دیا۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات سے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی کی درخواست پر احکامات جاری کر دئیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ ماحولیات بلا تفریق پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کروائے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا پولی تھین بیگز کے استعمال سے ماحولیات آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ ماحولیات عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں