عثمان بزدار

لاہور کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ‘عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوارمحمد حماد اظہر نے

ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں فلاح عامہ کے منصوبوں،حلقے کے مسائل اورصنعتی عمل کو

تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی

کے ساتھ لاہورکی ڈویلپمنٹ پر بھی پورا فوکس ہے ۔لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام جاری ہے

۔وزیراعظم عمران خان نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہاہے ۔لاہور کے سیوریج کے نظام کو بہتر

بنائیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو

سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔گزشتہ مالی سال میں کورونا کی

وجہ سے صنعتی و کاروباری سرگرمیاں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف

پیکیج دیا۔ رواں مالی سال میں 56 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا گیا ہے تاکہ صنعت و کاروبار کو سہارا مل سکے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔پنجاب میں اس وقت 10 ہزار ایکٹر سے زائد

رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے

مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔منتخب نمائندوں کے علاقوں میں ترقیاتی کام ان کی مشاورت سے ہوںگے۔

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں