ویکسینیشن

لاہور میں مزید ویکسینیشن سینٹر بنائے جارہے ہیں،اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں مزید ویکسینیشن سینٹر بنائے جارہے ہیں،اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے،لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 19فیصد ہے،لاہورمیں اس وقت لاک ڈاﺅن والے15علاقے ہیں، اوسطا 23ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے،کورونا ویکسین کا سب سے زیاہ اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا،بلاول صاحب جوویکسین سندھ کودی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی،بلاول صاحب آپ کی حکومت خودمختار تھی آپ ویکسین خریدسکتے تھے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 200وینٹی لیٹربڑھائے گئے ہیں،لاہور کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں50وینٹی لیٹر موجود ہیں،لاہورمیں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے28اموات ہوئیں،لاہورمیں 874مریض سرکاری،400سے زائدنجی ہسپتالوں میں داخل ہیں،اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے،

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 19فیصد ہے،لاہورمیں اس وقت لاک ڈاﺅن والے15 علاقے ہیں، اوسطا 23ہزار افراد کو یومیہ ویکسین لگائی جارہی ہے،لاہور میں اگلے دو دن میں ویکسینیشن کے لئے اسپیشل بس روٹ چلارہے ہیں،اسپیشل بس سے ان افرادکوویکسینیشن کیلئے لایاجائے گاجن کے پاس سواری نہیں،لاہور میں مزید ویکسینیشن سینٹر بنائے جارہے ہیں،پنجاب میں 9لاکھ34ہزار170 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا،بلاول صاحب جوویکسین سندھ کودی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی،بلاول صاحب آپ کی حکومت خودمختار تھی آپ ویکسین خریدسکتے تھے،کورونا ویکسین کا سب سے زیاہ اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا، یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ سختی کے باوجود نہ رکے تو شاید لاک ڈاﺅن لگانا پڑے،وزیر اعظم نے کہاہے سختی کے باوجودلوگ نہ مانے تولاک ڈاﺅن لگاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں