لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میچز ڈاکٹرز اور ایمرجنسی ورکرز سے منسوب کردئے

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور متحرک فرنچائز لاہور قلندرز نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ساتھ مل کر اپنے 4میچز لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، ڈاکٹرز، 1122ایمرجنسی ورکرز اور ایس او ایس ولیج سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)لاہور قلندرز عاطف رانا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں کہ اہم شعبوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز کا پہلا میچ ایل ڈبلیو ایم سی، دوسرا ڈاکٹرز، تیسرا 1122ورکرز اور چوتھا میچ ایس او ایس ولیج کے بچوں کے نام ہو گا اور یہ افراد میچز کے دوران مختلف انکلوژرز میں موجود ہوں گے۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل حالات میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اداروں اور مختلف شعبوں نے مثالی کام کیا ہے لہذا اب وقت ہے کہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے۔عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہم لاہور کی ٹیم ہیں یہاں کے لوگوں کا بڑا حق ہے، اپنے ہیروز کو بھول نہیں سکتے جبکہ میدان میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں