یوٹیلٹی سٹوروں

لاہور سمیت ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹوروں کے اوقات کار میں تین گھنٹوں کی توسیع

لاہور (عکس آن لائن) رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے لاہور سمیت ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹوروں کے اوقات کار میں تین گھنٹوں کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹور اب رات 8 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔ تاکہ شہری افطاری کے بعد ان سٹوروں سے خریداری کرسکیں۔ جبکہ قبل ازیں یوٹیلٹی سٹوروں کو صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں