سعد رفیق

لاہوریوں کو جاہل کہنے والے خود جاہل ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے،

اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کی بجائے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ، وزیراعظم کا کام صرف آپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے،

حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ اسمبلی کے سیشن ضرور ہونے چاہیے، لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں