حافظ شعیب الرحمن

لاہور،چاروں مسالک علماءبورڈکامظاہرہ،نعلین پاک بازیاب کرانیکامطالبہ

لاہور( نمائندہ عکس آن لائن ) چاروں مسالک علماءبورڈ کے اراکین نے شالیمارروڈپرچیئرمین حافظ شعیب الرحمن

قاسمی کی قیادت میں لاہوربادشاہی مسجدمحکمہ اوقاف کی زیرتحویل تبرکات گیلری سے چورائے گئے نعلین مبارک

کی تاحال عدم بازیابی اورچوروںکی عدم گرفتاری کیخلاف ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااورزبردست نعرہ بازی

کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ،مفتی غلام حسین نعیمی ،مولاناعبداللہ روپڑی

،پیرایس اے جعفری،پیرطارق محمودنقشبندی اوررحمت اللہ لاشاری نے نعلین پاک جلدبازیاب کرانے کامطالبہ

کیااوراعلان کیاکہ نعلین مبارک چوری کیخلاف 30جولائی کویوم سیاہ منایاجائے گااوراس روزصوبے بھرمیں

مختلف احتجاجی پروگرامزکاانعقادکیاجائے گاجن میں نعلین پاک چوری کے ذمہ دارمحکمہ اوقاف کی بڑی

مچھلیوں کوشامل تفتیش کرنے اوربازیابی نعلین پاک کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظرِ

عام پرلانے کابھی مطالبہ کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں