بے روزگار عوام

لاک ڈاون کے باعث بے روزگار عوام میں راشن تقسیم کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں۔اعصام الحق

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان میں خوراک کی کمی اور بھوک کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ” رزق” کے فاﺅنڈرز حضیفہ احمد، قاسم جاوید، موسیٰ عامر، سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اور ٹینس سٹارا عصام الحق کی نئی مہم ” “Stars Against Hunger کے حوالے سے پریس کانفرنس…

 بے روزگار عوام
پریس کانفرنس کے دوران اعصام الحق نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث بے روزگار عوام میں راشن تقسیم کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں،ملکی و غیر ملکی سپورٹس مین کی اشیاء فروخت کرکے عوام میں راشن تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایااور ملکی و غیر ملکی سپورٹس مین کی اشیاء فروخت کرکے عوام میں راشن تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے،سفید پوش طبقے کی مدد کے لیے رزق فاونڈیشن کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،راجر فیڈر، رافیل نڈال، ثانیہ مرزا، وسیم اکرم، شعیب اختر، شعیب ملک سمیت دیگر نامور کھلاڑیوں کی شرٹس اور ریکٹ اور بالز کی نیلامی کی جائے گی،

ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خالی پیٹ شخص کو کھانا کھلانا اللہ کے نزدیک افضل عمل ہے،مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے مخیر حضرات میدان میں آئے،سٹار اگینسٹ ہنگر کی کامیابی کے لیے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے،میں نے 1999 ورلڈ کپ کی شرٹ نیلامی کے لیے دی ہے
 بے روزگار عوام

اپنا تبصرہ بھیجیں