شیخ رشید

لاک ڈاون نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں ‘شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈاون میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔

دوران سفر کرونا وائرس سے بچاﺅ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔جاپان اور پاکستان ریلوے میں شراکت داری سے سروس کا معیار بہتر ہوگا۔وہ منگل کو پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونی نوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کورونا وائرس کی وبااور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کورونا وباء کی روک تھام کے لئے پاکستان کی مالی مدد اور ٹیسٹنگ کٹس مہیا کرنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈاون میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔

دوران سفر کورونا وائرس سے بچاﺅ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاپان دنیا کی بہترین ٹرین سروس ہے، پاکستان ریلوے میں شراکت داری سے جدت آئے گی۔ سروس کا معیار بہتر ہوگا۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونی نوری نے کہاکہ جاپانی ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے میں شراکت داری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پاکستان ریلوے کو تکنیکی معاونت اور ریل سیفٹی سے متعلق امور پر تعاون یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں