عالمی ادارہ صحت

لاک ڈائون میں نرمی خطرناک ہوگی، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

نیویارک(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام ممالک کے لئے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس میں لاک ڈاون کو مزید بڑھانے کا کہا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے چیف نے ملکوں کو متنبہ کیا کہ لاک ڈاون میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی۔

کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقا سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈرس نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

جانتے ہیں کہ کئی ممالک شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں