اسد عمر

ق لیگ کے بعد پی ٹی آئی کا بھی رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ایک پیغام میں رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر درخواست کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے کی کھلے عام توہین جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں صریحا مداخلت اور پولیس کا استعمال عدالتی حکم کی کھلی توہین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل برانچ کے استعمال کے ساتھ وزیرِداخلہ کی کھلی دھمکیاں بھی عدالتی حکم کی توہین ہیں ،اس صورتحال پر فوری ایکسشن لیتے ہوئے آج پی ٹی آئی کی جانب سے رانا ثنااللہ اور پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے آج عدالتِ عظمی کو درخواست دی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے عدالتی حکم کی ایسی بےتوقیری پر کارروائی کی استدعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں