مونس الہیٰ

ق لیگ اور اپوزیشن کی ملاقاتیں: مونس الہیٰ کا حکومت کو نہ گھبرانےکامشورہ

لاہور(عکس آن لائن)ق لیگ اوراپوزیشن کی ملاقاتیں،مونس الہیٰ نے حکومت کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ آج کل سیاسی ماحول عجیب سا بنا ہوا ہے، تماشہ چل رہاہے، سیاسی لوگ ہیں،سیاسی ملاقاتیں کرناہماراکام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اورنبھاتے ہیں، عمران خان سے تعلق نبھانے کیلئے بنایا ہے، پی ٹی آئی والوں کوتگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانانہیں۔مونس الہیٰ نے کہاکہ عنقریب کابینہ میں کالا باغ ڈیم کا پروپوزل لیکرجائیں گے،ڈیم کا پرو پوزل وزیراعظم کی اجازت سے کابینہ میں لے کر جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے مزید کہاکہ گھرآنےوالوں کوویلکم کرناہماراکام ہے۔

گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ شہبازشریف نے اپنی اور پارٹی قائد نوازشریف کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پہلے سیشن میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

شہبازشریف نے حکومت کے خلاف چوہدری برادران کی حمایت کی درخواست کی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے، موجودہ حالات میں حکومت کیخلاف عدم اعتماد ضروری ہے۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پارٹی رہنما¶ں سے مشاورت کریں گے۔چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں میاں محمد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل ہیں جبکہ ملاقات میں سالک حسین ایم این اے، شافع حسین بھی شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں