طلال چوہدری

قوم کو پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک ہو،طلال چوہدری

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

خزانہ اور عوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔معیشت کے لئے بارودی سرنگیں بچھانے والے غداروں سے نجات کا سال قوم کو مبارک ہو۔طلال چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار تباہ کرنے والوں، میڈیا کو گولیاں مارنے، گالیاں دینے، تھپڑ اور گھونسے مارنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو فتنہ و فساد، نالائقی سے فارن ایجنٹ گھڑی چور سے نجات ،قوم کو آٹا، چینی، گھی، دوائی، کھاد، بجلی، گیس چور سے چھٹکارے کا ایک سال مبارک ہو۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو فارن ایجنٹ فتنے کی طرح مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسی سے بھی نجات دلائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں