عثمان بزدار

قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے قیام امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرز پنجاب نے ملاقات کی۔

وزیراعلی پنجاب نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجرز افسران، جوانوں کی جرت اور بہادری کی تعریف کی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے قیام امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجرز افسر، جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں، کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں