ڈاکٹر ظفر مرزا

قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل تیار ہیں ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل تیار ہیں ،14لیبارٹریز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔پیر کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔

ڈاکٹرظفر مرزا نے کہاکہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 14لیبارٹریز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے، انہوںنے کہاکہ وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،عوام کے تحفظ پورے ملک کا عملہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ،قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے، بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اسلام آباد اور کراچی تک محدود کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ لاہور اسلام آباد کراچی ایئرپورٹ پور مزیز سکریننگ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنایا گیاہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، حالیہ دنوں میں اگر کسی نے بیرون ملک کا سفر کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ کھانسی بخار سانس کی تکلیف کی صورت میں گھر میں رھتے ہوے ڈاکٹر یا وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166پر رابطہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ آئیے ہم سب مل کر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کا عہد کریں یقیناً اس پر قابو پا لیں گے ۔ انہوںنین کہاکہ وزارت صحت صوبائی حکومتیں متعلہ ادارے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہیں،صحت مند پاکستان کے لیے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں