خالد محمود

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، سابق چیئرمین خالد محمود بھی مایوس

لاہور(عکس آن لائن)قومی ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے بھی سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا رینکنگ میں پیچھے ہے اور گذشتہ کچھ عرصے سے اس کی پرفارمنس بھی اچھی نہیں، اس کے باوجود پاکستان کو دونوں میچز میں شکست ہوئی، اس سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ ٹیم قطعی طور پر ان مقابلوں کیلیے تیار نہیں تھی۔

بولرز شارٹ بولنگ کرتے رہے، آئی لینڈرز کو آسانی سے چھکے لگانے کا موقع ملتا رہا، اگر بڑا اسکور بن بھی گیا تھا تو اس میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں تھی مگر پاکستانی بیٹسمینوں نے منہ آسمان کی طرف اور آنکھیں بند کرکے بیٹ گھمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں