قومی اسمبلی

قومی اسمبلی اجلاس‘ ریڈزون سیل‘ ارکان کیلئے شٹل سروس چلائی گئی

اسلام آباد (نمائندہ عکس) قومی اسمبلی اجلاس کے غیر معمولی اجلاس کیلئے ریڈزون سیل کر دیا گیا ‘ ارکان کیلئے شٹل سروس چلائی گئی ‘ریڈ زون میں داخلے اورباہرنکلنے کی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ‘ سریناچوک ‘نادرا چوک‘ ایکسپریس چوک بند رہے‘کوئی رکن اپنی گاڑی میں نہیں آسکا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ریڈزون کو سیل بھی کیا گیا تھا ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچایا جائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابند ہونگے۔ پارلیمنٹ میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی اپنے سٹاف تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ۔دوسری جانب ریڈ زون میں داخلے اورباہرنکلنے کی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے، سریناچوک ،نادرا چوک، ایکسپریس چوک بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں